.

تونس میں کرونا کی وجہ سے تحریک نہضہ کے خلاف احتجاجی دھرنا روک دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تونس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی مذہبی سیاسی جماعت تحریک النہضہ کے خلاف باردو قصبے میں ہونے والے ایک دھرنے کو روک دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھرنا روکنے کی وجہ سیاسی نہیں بلکہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال ہے۔

خیال رہےکہ تونسی پولیس نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کو ملانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے پارلیمنٹ تحلیل کرنے مطالبے کے لیے مظاہروں، ملک میں قانون کی تبدیلی، انتخابی اور سیاسی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے ہونے والے احتجاج کو روک دیا تھا۔

پولیس کی طرف سے اس اقدام پر سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔