دنیا بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 80 لاکھ سے زیادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان میں آدھے سے زیادہ متاثرین یورپ اور امریکا میں ہیں۔ یہ تعداد فرانس پریس نیوز ایجنسی کی جانب سے پیر کے روز گرینچ کے وقت مطابق رات 10 بجے جاری اعداد و شمار میں بتائی گئی۔

دسمبر 2019 میں چین میں پہلی مرتبہ ظاہر ہونے کے بعد سے اب تک کرونا وائرس کے 8000202 تصدیق شدہ کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں 435176 مریض فوت ہو چکے ہیں۔

Advertisement

سب سے زیادہ متاثرہ افراد یورپ میں ہیں جن کی تعداد 2417902 ہے۔ ان میں 188085 مریض موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کرونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 2110182 اور اموات کی تعداد 116081 تک پہنچ گئی ہے۔

گذشتہ آٹھ روز میں دنیا بھر میں کوویڈ-19 کے دس لاکھ سے زیادہ نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔ واضح رہے کہ متاثرین کی اعلانیہ تعداد اصل تعداد کے مقابلے میں کم ہے۔ اس لیے کہ دنیا کے بہت سے ممالک انتہائی سنگین صورت کے سوا عمومی لیباریٹری ٹیسٹ نہیں کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں