.

روس : 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 8248 نئے کیسوں کا اندراج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس میں صحت کے شعبے کے حکام کے اعلان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے سبب 193 افراد کی موت کا اندراج ہوا ہے۔ ان کے علاوہ اس وبائی مرض کے 8248 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق روس میں کرونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 545458 تک پہنچ گئی ہے ۔ ان میں 7248 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

دارالحکومت ماسکو میں سب سے زیادہ مزید متاثرین کا انکشاف ہوا ہے۔ روس میں روزانہ اوسطا 2.3 لاکھ ٹیسٹ کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔