.

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کرونا کے 100 نئے کیسز کی تصدیق: عالمی ادارہ صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عالمی ادارہ صحت نے کل سوموار کے روز بتایا کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک بار پھر کرونا وبا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران چین میں کرونا کے 100 نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔

گذشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈ روس اڈھانم نے خبر دار کیا تھا کہ چینی دارالحکومت بیجنگ کرونا کا نیا گڑھ بن سکتا ہے۔

اس سے قبل چینی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ دارالحکومت بیجنگ میں کرونا وائرس کے 49 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک سو ہوگئی ہے۔

کوویڈ_19 کے نئے کیسزسامنے آنے کے بعد حکام نے بیجنگ میں 10 کالونیوں کو قرنطینہ کردیا ہے۔
بیجنگ میں کرونا کیسز کے انکشاف کے بعد کرونا کے سب سے پہلے گڑھ صوبہ ھوبی میں بھی کرونا کے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔

چین میں مجموعی طور پر اس وقت کرونا کے 177 کیسز موجود ہیں۔ ان میں سے دو کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔