چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل منگل سے دارالحکومت میں جامعات اور اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کرونا کے رینڈم ٹیسٹوں کے دوران ہزاروں افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 106 کے ٹیسٹ مثبت سامنے آئے ہیں۔
چین حکام نے دارالحکومت بیجنگ میں شہریوں کوشہر سے باہر سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ جن علاقوں میں کرونا کے کیسز سامنے آئے ہیں وہاں پر لاک ڈائون کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیجنگ بلدیہ معاون شین بی نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اگر کوئی شخص بیجنگ سے باہر جانا چاہتا ہے تو اسے گذشتہ سات دنوں کے اندر اندر لیا گیا کرونا ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا جس میں یہ ثابت کیاگیا ہو کہ اسے کرونا مرض لاحق نہیں ہے۔
بیجنگ بلدیہ کے ترجمان نے منگل کے روز خبردار کیا تھا کہ دارالحکومت میں کرونا وبا کی صورت حال خطرناک ہے۔
چو ھیجین نے ایک بیان میں کہا کہ بیجنگ نے کرونا کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔بیجنگ شہر میں محکمہ صحت کے حکام روزانہ 90 لاکھ افراد کےٹیسٹ لے رہے ہیں۔ سوموار پندرہ جون کو بیجنگ میں کرونا کے 40، اتوار کو 49 کیس سامنے آئے تھے۔ اس وقت چین میں کرونا کے مجموعی نئے کسیزکی تعداد 106 ہوگئی ہے۔