ایغوراقلیت کے حقوق کی سنگین پامالی، امریکا کی چینی حکام پرپابندیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایغوراقلیت کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں چینی حکام پر پابندیاں عاید کرنے والے ایک قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ قانون چین میں ایغور اور دیگر اقلیتوں کی نسلی شناخت مٹانے اور ان کے مذہبی اعتقادات کے خاتمے کے لیے انسانی حقوق کی پامالیوں، مجرمانہ کیمپوں کا منظم استعمال ،قید با مشقت اور دیگر جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف منظورکیا گیا ہے۔

Advertisement

20 مئی کو امریکی پارلیمنٹیرینز نے سنکیانگ میں مسلم ایغور اقلیت کو دبانے الزام میں چین پر "انسانیت کے خلاف جرائم" کا الزام عاید کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے بیجنگ پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

چین کا الزام ہے کی ملک کے شمال مغربی حصے میں ایغور نسل کے مسلمان علاحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں۔ چین نے ان پر دستی ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد سے حملے کرنے جیسے الزامات بھی لگائے ہیں۔

امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے چینی حکام پر سنکیانگ میں "بحالی کیمپوں" میں اس اقلیت کے کم سے کم 10 لاکھ افراد کو حراست میں لینے کا الزام عاید کیا ہے۔

تاہم بیجنگ نے اس تعداد کی تردید کی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں لاپتا ہونے والے بچوں کو رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں مذہبی انتہا پسندی کی طرف رجحان سے دور رکھنےمیں مدد دینے کے لیے "پیشہ ورانہ تربیتی " عمل سے گذارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکا کا کہناہے کہ چینی حکام ایغور اور ترکی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

دسمبر 2019 میں امریکی ایوان نمائندگان نے چین کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرنے کے لیے بل منظور کیا تھا۔ اس بل کی منظوری کے بعد بیجنگ میں "گہرے عدم اطمینان" کا اظہار کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں