وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیلی میکنینی نے میڈٰیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے بیچ احتجاجی مظاہروں کی کوریج میں "منافقت" کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں CNN کے نمائندے جم اکوسٹا نے میکنینی سے سوال کیا کہ "اگر آئندہ انتخابی اجتماع میں اکٹھا ہونے سے لوگ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تو کیا صدر یا وائٹ ہاؤس اس کی ذمے داری قبول کرے گا ؟" .. نمائندے کا اشارہ اوکلاہوما میں صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں آئندہ مقررہ اجتماع کی جانب تھا۔
اس پر میکنینی نے جواب دیا کہ حفاظتی تدابیر لاگو ہیں۔
اس دوران میکنینی نے امریکی اخبار "دی نیویارک پوسٹ" کو ہاتھ میں لے کر دکھایا جس میں "مریض کی منافقت" تحریر تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہفتے کے روز ٹولسا کمپلیکس (اوکلاہوما) میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلے اجتماع کی میزبانی کریں گے۔ اس کمپلیکس میں 19 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔
صدر کے نائب مائیک پینس نے منگل کے روز فوکس نیوز کو بتایا تھا کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم اس انتخابی ریلی کو کھلی ہوا میں زیادہ بڑی جگہ منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس بات کا مطالبہ اوکلاہوما کے ریپبلکن گورنر کیون اسٹیٹ کی جانب سے سامنے آیا ہے۔