امریکی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا پابند ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری عزائم کو کسی حد کے اندر محدود کرنے کا عزم ظاہر نہیں کیا بلکہ پچھلے چند ماہ کے دوران ایران کی جوہری سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
واشنگٹن کا مزید کہنا ہے کہ ایران کا دو جوہری تنصیبات تک عالمی ادارے کے معائنہ کاروں کو رسائی دینے سے انکار انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ اس سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ایران اپنی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں کچھ معاملات عالمی توانائی ایجنسی سے بھی چھپا رہا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں اور ان سے خطرات میں اضافہ ہوا۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ واشنگٹن تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا پابند ہے۔
قبل ازیں عالمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے نے ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں ایران کے جوہری پروگرام پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران کا عالمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو دو جوہری تنصیبات تک رسائی کی اجازت دینے سے انکار جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
-
فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران پر اسلحے کی پابندی کی توسیع کی حمایت کردی
جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے کل جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 2019 کے بعد سے ایران نے ایسے اقدامات اٹھائے ہیں جو عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری ... بين الاقوامى -
ایران کے دباؤ کے سبب خطے سے ہر گز کوچ نہیں کریں گے : امریکی مرکزی کمان
امریکی فوج کی مرکزی کمان کے کمانڈر کینتھ میکنزی کا کہنا ہے کہ ایران ،، عراق سے امریکی افواج کے انخلا کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ امریکی اخبار The ... بين الاقوامى -
ایران کا متنازع جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کی اجازت دینے کا عندیہ
ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران اور عالمی توانائی ایجنسی "آئی اے ای اے" کے درمیان اتفاق رائے سے ایران کی جوہری تنصیبات کی ... مشرق وسطی