سعودی عرب میں کرونا وائرس کے کیسز میں بہ تدریج کمی
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4301 کیسز کا اندراج، 1849 شفایاب
سعودی عرب میں وزارت صحت کے مطابق گذشتہ دو روز میں کرونا کے کیسز میں بہ تدریج کمی دیکھی جا رہی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مملکت میں کرونا کے 4301 کیسز سامنے آئے جب کہ جمعرات کو 4757 اور بدھ کو 4919 کیسز کا اندراج کیا گیا تھا۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کرونا کے کل متاثرہ کیسوں کی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار 292 ہوگئی ہے ہے۔ ان میں سے 53 ہزار 344 کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ 1941 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔
#عاجل | #وزارة_الصحة: فيروس #كورونا المستجد
— واس العام (@SPAregions) June 19, 2020
الحالات الجديدة: 4301 إصابة
حالات التعافي : 1849 حالة
الوفيات الجديدة : 45 وفاة#نعود_بحذر #واس_عام pic.twitter.com/M4D7PBKRUN
بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران کرنا کے 45 مریض دم توڑ گئے جب کہ جمعرات کے روز 48 مریض وفات پاگئے تھے۔ سعودی عرب میں اب تک کرونا سے مجموعی طورپر 1184 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کرونا کی وبا کسی بھی جغرافیائی خطے میں تیزی کےساتھ پھیل سکتی ہے، اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے اور بہت زیادہ لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرونا کےیہلے کیسز کام کی جگہوں پر ماسک نہ پہننے اور آپس میں فاصلہ نہ رکھنے کے نتیجے میں پھیلا۔
-
سعودی عرب : کووِڈ-19 کے 4757 نئے کیسوں کی تشخیص، 48 مریضوں کی وفات
سعودی عرب نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 4757 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار 48 مریض چل بسے ہیں۔ سعودی ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کا ملک میں سیاحتی سرگرمیاں جلد بحال کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب نے کرونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے متاثر ہونے والی سیاحتی سرگرمیوں کی بہ تدریج بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ایک ... مشرق وسطی -
سعودی عرب : ڈیکسامیتھاسون کووِڈ-19 کے علاج کے پروٹوکول میں شامل
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے کووِڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے پروٹوکول میں اسٹرائیڈ ڈیکسامتیھاسون کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے ... بين الاقوامى