.

واشنگٹن کی پولیس اپنا کام نہیں کر رہی، موجودہ صورت حال باعث شرم ہے: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت (واشنگٹن) کی پولیس اپنا کام نہیں کر رہی ہے۔ اس لیے کہ وہ مجسّموں کے گرانے اور ان کو آگ لگانے کی کارروائیوں پر تماشائی بن کر کھڑی رہی۔ ہفتے کے روز اپنی ٹویٹ میں ٹرمپ نے زور دیا کہ ذمے دار افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ امریکی صدر نے کے مطابق جو کچھ ہو رہا ہے وہ ملک کے لیے "باعثِ عار" ہے۔

دارالحکومت واشنگٹن میں مشتعل مظاہرین نے 19 ویں صدی میں کنفیڈریشن کے معروف رہ نما ایلبرٹ پائیک کا مجسمہ گرا دیا تھا۔ اس سے قبل احتجاج کرنے والوں کے مجمع نے ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ کی سڑک پر نصب جارج واشنگٹن کے ایک مجسمے کو زمین پر گرا کر اسے نذر آتش کر دیا تھا۔

ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں ڈیموکریٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "وفاقی حکومت آپ لوگوں کے علاقوں کے مسائل جلد حل کرنے کے لیے تیار ہے"۔

پورٹ لینڈ پولیس نے ہفتے کی صبح بتایا کہ جمعرات کی شام سیکڑوں پر امن مظاہرین سے الگ ہونے والے ایک چھوٹے گروپ نے پولیس پر کھولتے ہوئے ہاٹ ڈاگ پھینکے۔ ایک دوسرے گروپ نے واشنگٹن مجسمے کے گرد آگ بھڑکا دی۔ اس دوران کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔

رواں ہفتے مظاہرین نے اوریگون یونیورسٹی میں دو مجسموں کو مسخ کر دیا تھا۔