.

برطانیہ : ریڈنگ میں چاقو حملہ ، مبینہ ملزم کی تصویر جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی دارالحکومت لندن کی جنوب مشرقی کاؤنٹی برک شائر کے علاقے ریڈنگ میں ہونے والے چاقو حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ ہفتے کی شب پیش آیا تھا۔

بعض ویب سائٹس نے واقعے میں ملوث مبینہ حملہ آور کی تصویر جاری کی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مشتبہ حملہ آور کا نام سعد اللہ ہے۔ یہ لیبیائی نژاد نوجوان ہے جس کی عمر بیس برس سے زیادہ ہے۔

مزید معلومات کے مطابق ملزم نے گذشتہ برس شام کا سفر کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد سے سیکورٹی حکام نے اس پر نظر رکھنا شروع کر دی تھی۔

برطانوی پولیس یہ اعلان کر چکی ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس ،،، چاقو سے کیے گئے حملے کے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی شب سات بجے کے قریب ایک تفریحی پارک م

یں پیش آیا تھا۔ یہاں چاقو کے وار کر کے 3 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا جب کہ 3 دیگر افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی انفرادی طور پر کی گئی اور اس کے پیچھے کسی تنظیم کا ہاتھ نہیں ہے۔

ہفتے کے روز پولیس کے مسلح عناصر نے ریڈنگ کے علاقے میں مشتبہ افراد کی تلاش کے سلسلے میں ایک رہائشی عمارت پر چھاپا مارا۔ اس دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

لندن سے تقریبا 60 کلو میٹر مغرب میں واقع ریڈنگ کی آبادی 2.2 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے واقعے کے فوری بعد ریڈنگ کے لوگوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ہنگامی فورس کے یونٹوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔