یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے تصدیق کی ہے کہ حوثیوں کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض کی سمت ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا جس کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔
عرب اتحاد کی مشترکہ افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ "آج صبح دہشت گرد حوثی ملیشیا نے (صنعاء سے) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغا .. اس کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنانا تھا تاہم اللہ کے فضل سے اس میزائل کو راستے میں ہی روک دیا گیا"۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق المالکی کا کہنا تھا کہ "دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے شہری مقامات اور شہریوں کو منظم طریقے سے بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنانے کی مسلسل کوششیں ناکامی سے دوچار ہو رہی ہیں"۔
ترجمان نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے گذشتہ شب اور آج صبح مملکت کی جانب دھماکا خیز مواد سے بھرے 8 ڈرون طیارے اور 3 بیلسٹک میزائل داغے گئے. مشترکہ اتحادی افواج نے ان تمام کا راستہ روک کر ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔
-
یمنی حوثی کم سن بچّوں کو کیسے بہلا پھسلا کرجنگ میں جھونک رہے ہیں؟ ویڈیو
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کی سرکاری فوج کے خلاف جنگ میں افرادی قوت کم پڑتی جارہی ہے اور اب وہ مسلسل کم سن بچّوں کو بہلا پھسلا کر ... بين الاقوامى -
"حوثی باغیوں کا کسی ایک ملک پرحملہ تمام خلیجی ممالک پرحملے کے مترادف ہے"
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کےسعودی عرب کی سول آبادی پر راکٹوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے کیے گئےحملوں کی شدید ... مشرق وسطی -
او آئی سی کی حوثی باغیوں کے سعودی عرب پرحملوں کی مذمت
اسلامی تعاون تنظیم نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں شہریوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ العربیہ ... مشرق وسطی