سعودی عرب میں پہلی بار شاہ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے بین الاقوامی ٹریول ہالز میں مسافروں کی آمدو رفت کے لیے آٹومیٹڈ کیریئر سروس شروع کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ عبدالعزیز بین الااقوامی ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے مقامی اور غیرملکی مسافروں کے سفری انتظامات کی تکمکیل کے بعد ہوائی اڈے کے ٹرمینل عمارت ٹرمینل (1) کے اندر بین الاقوامی پرواز کے مسافروں کی آمد ورفت کے لیے مفت داخلی آٹومیٹڈ کیریئر (داخلی ٹرین) سروس کا کام شروع کیا۔ یہ سعودی ہوائی اڈوں پر اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے۔
خودکار ٹریک کی لمبائی 1000 میٹر ہے جس کے ذریعے ایک گھنٹے میں 4000 مسافر سفر کرسکتے ہیں۔ اس میں دو اسٹیشن اور دو ٹریک شامل ہیں جن میں 10 گاڑیاں چلیں گی۔ ہر گاڑی میں 65 مسافروں کی گنجائش ہے ۔ دونوں اسٹیشنوں کے درمیان 85 سیکنڈ کا سفری فاصلہ ہے جبکہ مسافر کے انتظار کا وقت زیادہ سے زیادہ 170 سیکنڈ ہے۔
کنگ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر جنرل عصام بن فواد نور نے کہا ہے کہ داخلی خودکار کیریئر سروس کو نئے ہوائی اڈے کے ذریعہ فراہم کی جانے والی خدمات کے سلسلے میں ایک تکنیکی اضافہ سمجھا جاتا ہے ۔ کیونکہ اس قسم کی خودکار ٹرین صرف محدود عالمی جدید ہوائی اڈوں پر دستیاب ہے۔
-
سعودی خاتون ڈاکٹر کا کرونا سے متاثرہ حاملہ خواتین کے نام پیغام
سعودی عرب کی ایک خاتون ڈاکٹر نے دنیا میں ڈاکٹروں اور خواتین اور نسوانی ماہروں اور نرسوں کی کوششوں کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ڈاکٹر ... ایڈیٹر کی پسند -
کرونا وائرس: سعودی عرب کا اس مرتبہ محدود پیمانے پر حجِ بیت اللہ کا اعلان
سعودی عرب نے اس سال کرونا وائرس کی وَبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حجِ بیت اللہ کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے ایک اعلامیے کے مطابق اس مرتبہ ذی ... بين الاقوامى -
کرونا وائرس : سعودی عرب اور یو اے ای دنیا کے 20 محفوظ ممالک میں شامل
دنیا بھر میں پھیلی ہوئی کرونا وائرس کی وَبا کے تناظر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو دنیا کے محفوظ ترین بیس ممالک میں شامل قرار دیا گیا ہے۔ ہانگ ... ایڈیٹر کی پسند