یمن کی آئینی حکومت کی ملک میں رٹ بحال کرنے کے لیے معاون عرب اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یمنی حکومت اور عدن کی عبوری کونسل سعودی عرب کی میزبانی میں طے پائے جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد پر متفق ہوگئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ جزیرہ سقطری اور ابین گورنری میں حالیہ ایام میں سامنے آنے والی پیش رفت کی روشنی میں یمنی حکومت اور عدن کی عبوری کونسل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی میزبانی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے یمنی فریقین کا عمل درآمد کا اعلان خوش آئند ہے اور اس کے نتیجے میں یمن میں امن کے قیام اور جاری سیاسی اور عسکری محاذ آرائی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
المالکی نے کہا کہ جنوبی یمن کے علاقے عدن میں حالیہ ایام میں انقلابی کونسل اور آئینی حکومت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی افسوسناک ہے۔ انہوں نے تمام یمنی گروپوں اور جماعتوں پر زور دیا کہ وہ فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر الریاض کی میزبانی میں طے پائے جنگ بندی معاہدے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کریں۔
ترکی المالکی نے کہا کہ عرب اتحاد اور سعودی عرب پڑوسی ملک یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے جنگ زدہ یمنی عوام کی ہرممکن مدد کی ہے اور آئندہ بھی ان کی بھرپور مدد جاری رکھی جائے گی۔ ترجمان نے یمن کی وحدت، سالمیت، خود مختاری اور دیر پر قیام امن کے لیے تمام قوتوں سے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی فسادیوں کی عسکری کارررائیوں کی مذمت کی اور کہا کہ عرب اتحاد یمنی حکومت کےساتھ مل کر حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے گا۔
-
سعودی عرب، یمن میں تنازع ختم کرنے کے لیے سنجیدہ ہے: جنرل میکنزی
امریکی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب صدقِ دل کے ساتھ یمن میں جاری تنازع کے ایک متفقہ حل تک پہنچنے کی کوششیں کر ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کی یمن کے بارے میں الریاض سمجھوتا کو فعال کرنے کے فریم ورک کی تجویز
سعودی عرب نے یمن کے بارے میں الریاض سمجھوتے کو فعال کرنے کے لیے ایک فریم ورک کی تجویز پیش کی ہے۔ سعودی دارالحکومت الریاض میں نومبر2019ء میں جنوبی یمن ... بين الاقوامى -
حوثیوں کا دباؤ ... اقوام متحدہ نے یمن میں اپنے انسانی حقوق کے نمائندے کو فارغ کر دیا
اقوام متحدہ میں باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے یمن میں اپنے نمائندے ڈاکٹر العبید احمد العبید کے ... مشرق وسطی