امریکا کی وینزویلا کو تیل مہیا کرنے والے پانچ ایرانی جہازوں کے کپتانوں پر پابندیاں عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا نے ایران کے پانچ بحری جہازوں کے کپتانوں پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق ان ایرانی کپتانوں پر وینزویلا کے صدر مادورو کی غیر قانونی حکومت کو 15 لاکھ بیرل تیل مہیا کرنے کا الزام ہے۔

انھوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ '' ان ایرانی کپتانوں کے اثاثے منجمد کر لیے جائیں گے اور وہ امریکا کے پانیوں میں جہاز نہیں چلا سکیں گے۔''

Advertisement

اسی ماہ کے اوائل ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے قریب ایک خبررساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی تھی کہ اگر امریکی فوج وینزویلا کو جانے والے ایران کے تیل بردار جہازوں کی راہ میں رخنہ ڈالتی تو ایرانی بحری فورسز خلیج میں امریکا کے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار تھیں۔

ایران نے پانچ تیل بردار ٹینکروں پر مشتمل ایک قافلہ وینزویلا کو بھیجا تھا۔اس نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کیراکس مزید درخواست کرتا ہے تو اس کو مزید تیل سے لدے ٹینکر بھیجے جائیں گے۔

نور نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دی تھی کہ ’’وینزویلا کی طرف جانے والے ایرانی جہازوں کے خلاف بڑھتی ہوئی فوجی دھمکیوں کے بعد ایران کی مسلح افواج کو خلیج فارس اور خلیج عُمان میں امریکا کے تجارتی بحری جہازوں کی شناخت اور ان کا پیچھا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔‘‘

اس کی اطلاع کے مطابق ’’ جوابی ردعمل کی نشان دہی کر لی گئی تھی اور ممکنہ کارروائی کے لیے نگرانی بھی کر لی گئی تھی۔‘‘

ایران نے گذشتہ ماہ امریکا کی دھمکیوں سے متعلق اقوام متحدہ کو بھی شکایت کی تھی۔تہران میں امریکی مفادات کی نمایندگی کرنے والے سوئس سفیر کو طلب کیا تھا اور انھیں امریکا کے ایرانی ٹینکروں کے خلاف ممکنہ اقدامات کے بارے میں تشویش سے آگاہ کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں