برطانیہ جب گھرمیں پھنسے چور کو پولیس سے مدد مانگنا پڑ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ میں ایک چور کو اس وقت پولیس سے مدد مانگنا پڑ گئی جب وہ چوری کی واردات کے بعد فرارکے دوران گھر کی کھڑکی میں پھنس گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوب مغربی انگلینڈ میں سوینڈن کے مقام پر پیش آیا۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ 53 سالہ چور فریڈرک مولٹن نے حکام سے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ ایک گھر کی کھڑکی میں پھنسا ہوا ہے۔ اسے وہاں سے نکالنے میں مدد کی جائے۔ پولیس کے مطابق چور نے پولیس سے اس وقت رابطہ کیا جب چوری سے فرار کے دوران کھڑکی میں پھنس گیا۔ اس کا ایک پائوں کھڑکی میں پھنس گیا جس کے بعد وہ الٹا لٹک گیا اس نے پولیس سے 999 ایمرجنسی نمبر پرکال کرکے مدد مانگی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چور تک پولیس سے قبل فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا۔ ملزم کو کھڑکی سے نکالنے کے بعد اس کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں