کرونا وائرس : دنیا بھر میں 92 لاکھ سے زیادہ متاثرین ، امریکا بدستور سرفہرست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روئٹرز نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 92.6 لاکھ ہو چکی ہے۔ ان میں اب تک 475880 متاثرین وفات پا چکے ہیں۔

دسمبر 2019 میں چین میں نمودار ہونے کے بعد سے اب تک دنیا بھر کے 210 ممالک اور علاقوں میں کرونا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں۔

Advertisement

کرونا سے متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکا کا دنیا بھر میں پہلا نمبر ہے۔ یہاں اس وبائی مرض کے 2357045 مصدقہ کیسوں کا اندراج ہوا ہے جب کہ 121135 متاثرین موت کا شکار ہوئے ہیں۔

برازیل کا دنیا بھر میں دوسرا نمبر ہے۔ یہاں کرونا کے اب تک سامنے آنے والے 145906 کیسوں میں سے 52645 مریض دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ متاثرین کے لحاظ سے تیسرا نمبر روس کا ہے جہاں اب تک کرونا کے 599705 متاثرین کا انکشاف ہوا ہے۔ تاہم یہاں اموات کی تعداد صرف 8206 ہے۔

کرونا کے مصدقہ کیسوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں 440215 متاثرین ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد 114011 ہے۔ متاثرین کی تعداد میں پانچویں نمبر پر برطانیہ ہے جہاں کرونا کے 306210 کیس ہیں تاہم اموات کے لحاظ سے اس کا دنیا بھر میں تیسرا نمبر ہے۔ یہاں اس وبائی مرض میں مبتلا مریضوں میں سے 42647 وفات پا چکے ہیں۔

متاثرین اور اموات کی فہرست میں چھٹا نمبر ہسپانیہ کا ہے۔ یہاں کرونا کے 264606 کیس اور 28325 اموات کا اندراج ہو چکا ہے۔ اطالیہ 34657 اموات کے ساتھ مرنے والوں کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔ تاہم متاثرین کی تعداد میں اس کا دنیا بھر میں نواں نمبر ہے۔ یہاں اب تک کرونا کے 239180 کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس کا اموات کی فہرست میں پانچواں نمبر ہے جہاں اب تک 29720 لوگ فوت ہوئے ہیں۔ البتہ متاثرین کے لحاظ سے اس کا گیارہواں نمبر ہے اور یہاں اب تک اس وبا کے 197674 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں