.

سعودی عرب میں 9 کار خانے یومیہ 25 لاکھ ماسک تیار کررہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت صنعت قدرتی وسائل کے ترجمان جراح الجراح نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت میں 9 کار خانے روزانہ 25 لاکھ ماسک تیار کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقامی سطح پر ماسک تیار کرنے والے کارخانے شہریوں کی ماسک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہیں۔ یہ ماسک نہ صرف عام شہریوں کے استعمال کے لیے تیار کیے جاتے ہیں بلکہ اسپتالوں، صحت کے مراکز اور دوسرے اداروں کوبھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

خیال رہے کی پوری دنیا میں کرونا کی وبا کی وجہ سے ماسک کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

جراح الجراح کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی حکومت مملکت میں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو ماسک کی تیاری کے حوالےسے سرمایہ کاری کی ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب دوسرے ممالک کو ماسک کا خام مال اور مشینری فراہم کرنےمیں بھی مدد کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی وزارت خوراک و ادویات کی طرف سے بھی اس میدان میں تعاون کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 14 دنوں میں ایک کروڑ ماسک تیار کیے گئے ہیں۔