الحدیدہ: حوثیوں کا ڈرون طیاروں کا گودام تباہ، اہم کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں مغربی ساحل پر موجود مشترکہ افواج کے ایک اعلان کے مطابق الحدیدہ شہر کے مشرق میں واقع مضافاتی علاقوں میں حوثی کے زیر انتظام ڈرون طیاروں کا ایک گودام اور عسکری بیرکیں تباہ کر دی گئیں۔ اس دوران وہاں موجود ایک اہم کمانڈر بھی اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

جمعے کے روز مشترکہ افواج کے عسکری میڈیا کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ کارروائی مذکورہ علاقے کی جانب سے فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی۔

Advertisement

بیان میں مزید بتایا گیا کہ المنصری کے علاقے میں تعینات حوثی ملیشیا نے توپ خانوں، ڈرون طیاروں اور بھاری آتشی ہتھیاروں کے ذریعے مشترکہ افواج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم کسی عسکری ٹھکانے کے بجائے مقامی آبادی کے کھیت اس بم باری کی لپیٹ میں آئے۔ بعد ازاں جلد ہی اس حملے کی کوشش کے ساتھ کامیابی سے نمٹ لیا گیا۔

بیان کے مطابق مشترکہ افواج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں نشانہ بنائے گئے حوثیوں کے ٹھکانوں اور بیرکوں میں زوردار دھماکے سنائی دیے گئے اور ان سے دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے۔ دھماکوں کا سلسلہ تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہا کیوں کہ حملوں میں جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں بھاری تعداد اور مقدار میں ہتھیار ، گولہ بارود اور بارودی سرنگیں موجود تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں