امریکا میں کرونا کے 45 ہزار نئے کیس، ایک دن میں متاثرین کی سب سے بڑی تعداد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز جمعے کو امریکا میں کرونا وائرس کے 45242 نئے متاثرین کا انکشاف ہوا۔ یہ اس وبا کے نمودار ہونے کے بعد ایک دن کے اندر ریکارڈ کی جانے والی متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس طرح امریکا میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی مجموعی تعداد کم از کم 24.8 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

متاثرین کی یہ ریکارڈ تعداد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ امریکا کی متعدد ریاستوں میں گوشہ نشینی سے متعلق پابندیوں اور قیود میں نرمی کر دی گئی ہے۔

Advertisement

ریاست فلوریڈا میں ایک دن کے اندر متاثرین کی سب سے بڑی تعداد (9 ہزار کیس) سامنے آنے کے بعد نئے احتیاطی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں اب تک کرونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی مجموعی تعداد تقریبا 1.25 لاکھ ہے۔ یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں کرونا سے اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں