جمعہ کے روز واشنگٹن نے ہانگ کانگ کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی وجہ سے متعدد چینی عہدیداروں کے ویزوں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا چین کی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ موجودہ اور سابق عہدیداروں اور ہانگ کانگ کو اس کی آزادی سے محروم رکھنے کے ذمہ داروں کے ویزوں پر پابندیاں عائد کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ نے بیان میں پابندیوں کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے والوں کے ناموں کا تذکرہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تعلقات کئی مہینوں سے خراب چلے آ رہے ہیں۔ خرابی کی شروعات کرونا وائرس سے ہوئی ہے، جس نے دنیا کے تقریبات تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تائیوان سے ہانگ کانگ تک ہر طرف اس وبا نے معاشی تباہی پھیلائی۔
ایک ماہ قبل وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن نے اعلان کیا تھا کہ اگر بیجنگ نے ہانگ کانگ میں متنازعہ "قومی سلامتی" کے قانون پر عمل درآمد کیا تو وہ چین پر پابندیاں عائد کرے گے۔
-
جان بولٹن کے صدر ٹرمپ اور چین کے بارے میں الزامات بے بنیاد ہیں: مشیر وائٹ ہاوس
وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹر ناوارو نےکہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب ژی جن پنگ کےدرمیان ملاقات کے وقت ہال میں موجود تھے ... بين الاقوامى -
چین کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا آپشن موجود ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ چین کے ساتھ اقتصادی روابط سمیت ہرطرح کے تعلقات مکمل طور پرختم کرنے کا آپشن موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی ... مشرق وسطی -
ہماری فوج کو چین سے آنے والے ایک غیر مرئی دشمن کا سامنا ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فوج کو چین سے آئے ایک غیر مرئی دشمن کا سامنا ہے۔ انہوں نےایک بار ... بين الاقوامى