ریاض: سعودی عرب کی میزبانی میں عالمی ڈائیلاگ فورم کا اجلاس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مذہب اور تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے قائم کردہ شاہ عبداللہ عالمی ڈائیلاگ فورم کا اجلاس آج ہفتے کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس کے انعقاد میں اقوام متحدہ کے اتحاد برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور گروپ بیس کے انسانی اقدار فورم کی طرف سے بھی تعاون فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے قائم کردہ بین المذہب ہم آہنگی فالو اپ کمیٹی کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو عالمی رہ نمائوں کے سامنے سفارشات کی شکل میں پیش کیا جائے گا اور عالمی برداری پر زور دیا جائے گا کہ وہ تہذیبوں، ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان ہم پیدا کرنے اور اختلافات دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

Advertisement

سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی اس سرگرمی میں بین الاقوامی شراکت داروں، افراد، رہ نماؤں، مذہبی اور انسان دوست اداروں اور عرب خطے میں پالیسی سازوں کا یہ گروپ جو عام طور پر جی 20 سربراہی اجلاس سے اپنا بین المذاہب مکالمے کا اجلاس منعقد کرتا ہے۔

اس میٹنگ کا مقصد جی 20 اجلاس سے قبل تمام ضروری اقدمات کی تیاری کرنا اور عالمی قیادت کے سامنے بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اپنی سفارشات پیش کرنا ہے۔

مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں کے مابین کنگ عبد اللہ بن عبد العزیز بین الاقوامی سنٹر برائے مکالمہ کے ماہرین دنیا میں بالخصوص عرب ممالک میں مکالمہ اور تعاون کے لیے پانچ پلیٹ فارمز میں کام کرتے ہیں۔

عالمی مکالمہ مرکز کے پروگراموں کا مقصد عالمی سطح پر امن، بقائے باہمی اور اقوام کے درمیان موجود فاصلے ختم کرتے ہوئےان میں زیادہ سے زیادہ قربت پیدا کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں