سعودی وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے ایک منصوبے کا جلد اعلان کیا جائے گا جو فی کلو واٹ پر سب سے کم لاگت پر بجلی پیدا کرے گا۔
شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے "ہمارے سیارے کو فراموش نہ کریں" کانفرنس کے دوران ماحولیاتی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مملکت 2030 تک قابل تجدید توانائی کے ذریعہ 50 فی صد بجلی پیدا کرنے کامنصوبہ بنا رہی ہے۔
شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب کم سے کم لاگت سے بجلی تیار کرنے کے مختلف منصوبوں پرغور کررہی ہے۔ان میں شمسی توانائی کا منصوبہ قابل عمل ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مملکت اس وقت قابل تجدید توانائی کے ذریعہ بجلی کے استعمال میں 30 فیصد اضافہ کرنے سمیت بہت سے پروگراموں کو فعال کرنے کے عمل میں کام کررہی ہے جبکہ 50 فیصد ہائیڈرو کاربن توانائی کے ذریعہ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
-
ریاض: سعودی عرب کی میزبانی میں عالمی ڈائیلاگ فورم کا اجلاس
مذہب اور تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے قائم کردہ شاہ عبداللہ عالمی ڈائیلاگ فورم کا اجلاس آج ہفتے کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض ... بين الاقوامى -
سوڈان کے لیے ڈونرز کانفرنس میں سعودی عرب کی شرکت
سعودی عرب نے سوڈان کے لیے منعقد ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی۔ جمعرات کے روز برلن میں بصری رابطے کے ذریعے ہونے والی کانفرنس کی صدارت وفاقی جرمنی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب کی العنود الخلیفی نے ورچوئل ویٹ لفٹنگ ٹائٹل جیت لیا
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک ویٹ لفٹر العنود الخلیفی نے ویٹ لفٹنگ کے ورچوئل مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔ اس مقابلے میں8 خواتین ... مشرق وسطی