امریکا نے لیبیا کے متحارب فریقین سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا میں موجود غیر ملکی جنگجوئوں اور ملیشیائوں کا معاملہ حل ہونا چاہیے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کے روز امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے عہدیداروں سے دو روز قبل ہونے والی ورچوئل ملاقات میں ملیشیا کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ طرابلس کے محاصرے کے خاتمے کے بعد لیبیا کے مشرق اور مغرب میں ملیشیا کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک نیا موقع پیدا ہوا ہے۔
امریکا نے عرب ممالک اور عالمی برادری کی جانب سے لیبیا میں غیرملکی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے تمام فریقین سے جنگ بندی اور تمام مسائل اور تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
-
عسکری مداخلت لیبیا کے بحران کو ابتر بنا رہی ہے : پینٹاگان ذرائع کی العربیہ سے بات چیت
واشنگٹن کا مطالبہ ہے کہ لیبیا میں بیرونی مداخلتوں کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ یہ بات امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے ذرائع نے العربیہ کو بتائی۔ ذرائع نے ... بين الاقوامى -
لیبیا کی فوج کی سرت پر فضائی اور زمینی طور سے مکمل کنٹرول کی تصدیق
لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج کے لڑاکا طیارے سرت شہر سے الہیشہ تک پھیلے ہوئے علاقے کو کلیئر کرا رہے ہیں۔ لیبیا کی فوج نے فائر بندی ... مشرق وسطی -
بیرونی مداخلت نے لیبیا کے بحران کو مزید گھمبیر کیا: عرب وزراء خارجہ
عرب ممالک کے منگل کے روز ہونے والے ورچوئل وزراء خارجہ اجلاس میں لیبیا میں ترکی کی فوجی مداخلت کی شدید مذمت کی ہے۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا ... مشرق وسطی