مصر میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 1625 افراد کا انکشاف ہوا ہے۔ اس دوران 87 مریض دنیا سے رخصت ہو گئے جب کہ 399 مزید افراد صحت یاب ہو کر ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز سے باہر آ گئے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح جمعے کے روز تک مصر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسوں کی تعداد 62755 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 16737 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 2620 افراد موت کا شکار ہو گئے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹ کے مثبت نتیجے کے حامل افراد کو ہسپتالوں کے خصوصی شعبوں وار قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے۔ ان متاثرین کو عالمی ادارہ صٓحت کی ہدایات کے مطابق طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ کرونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین جن صوبوں میں ہیں وہ قاہرہ، الجیزہ اور القلیوبیہ ہیں۔ دوسری جانب البحر الاحمر، مطروح اور جنوبی سیناء وہ صوبے ہیں جہاں کرونا وائرس کے سب سے کم کیس سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وبائی مرض سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کی مکمل پابندی کریں اور سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھیں۔
-
مصر : کرونا وائرس کے 1420 نئے کیس اور مزید 85 اموات
مصر میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 1420 افراد کا انکشاف ہوا ہے۔ اس دوران 85 مریض دنیا ... مشرق وسطی -
مصر : کرونا وائرس کے 1218 نئے کیسز اور 88 مزید اموات
مصر میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ 1218 نئے کیسوں اور 88 مزید اموات کا اندراج ہوا ہے۔ اس دوران 387 مریض صحت یاب ہو کر ہسپتالوں ... مشرق وسطی -
مصر: ایک دن میں کرونا وائرس کے 1577 ریکارڈ کیسوں کا اندراج
مصر میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق جمعے کے کرونا وائرس کے 1577 نئے کیسوں کا اندراج ہوا۔ یہ ایک دن کے اندر ملک میں کرونا وائرس کے کیسوں کی سب سے بڑی ... بين الاقوامى