.

حزب اللہ کو عوام کی فکرنہیں، وہ ایرانی ایجنڈے پرکام کررہی ہے: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنانی عوام کو دو وقت کی روٹی کی لالے پڑے ہوئے ہیں اور وہ ایک وقت کا کھانا حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں گھںٹوں انتظار کرتے ہیں جب کہ حزب اللہ لبنانی عوام کی فکر کرنے کےبجائے ایرانی ایجنڈے کے نفاذ کے لیے کام کررہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لبنان میں عوام معاشی بحران کا شکارہیں اور حزب اللہ کوایرانی ایجنڈے کی فکر ہے۔ لبنان میں بیکریوں پر روٹی کے حصول کے لیے عوام کی لمبی لمبی قطاریں دیکھ کر لگتا ہے کہ لبنای عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

خیال رہے کہ 17 اکتوبر 2019ء سے لبنان میں عوامی سطح پر معاشی بحران کے خلاف ایک تحریک اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔ عوام نے ملک میں جاری معاشی بحران کی تمام تر ذمہ داری حکومت پرعاید کی.