.

کرونا وائرس : یو اے ای میں 437 نئے کیسوں کی تشخیص، دو افراد چل بسے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 437 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اور پہلے سے کووِڈ-19 کا شکار دو افراد وفات پا گئے ہیں۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اب ملک میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 47797 ہوگئی ہے اور اس مہلک وائرس سے 313 افراد وفات پا چکے ہیں۔

وزارت صحت نے ملک بھر میں کووِڈ-19 کے 58 ہزار نئے ٹیسٹ کیے ہیں اور ان میں سے مذکورہ نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مزید 577 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 36411 ہوگئی ہے۔

امارات کی حکومت نے کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر بہت سی پابندیوں کا بتدریج خاتمہ کردیا ہے اور شہریوں اور مکینوں کو آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت دے دی ہے۔

یو اے ای نے گذشتہ بدھ کو قومی تطہیر پروگرام کی تکمیل کا اعلان کیا تھا۔یہ پروگرام 26 مارچ کو شروع کیا گیا تھا اور اس دوران میں 24 گھنٹے تک بھی کرفیو نافذ رہا ہے۔ملک گیر اس مہم کا مقصد کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

تاہم امارت ابوظبی میں یو اے ای میں شامل دوسری امارتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور مکینوں کے داخلے پر پابندی عاید ہے اور ابوظبی کے شہری اور مکین بھی امارات سے باہر نہیں جاسکتے ہیں۔ البتہ انھیں اب ابوظبی اور اس کے دوسرے شہروں العین اور الظفرہ میں آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت ہے۔