.

کرونا کی وبا سے نصف ملین سے زاید افراد لقمہ اجل بن چکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

گذشتہ برس دسمبر میں سامنے آنے کرونا وائرس کے نتیجے میں پوری دنیا میں اب تک نصف ملین سے زاید افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں میں ایک تہائی تعداد امریکا اور یورپی ممالک کے باشندوں کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اتوار کی شام سرکاری اعدادود شمار کی روشنی میں بتایا کہ کرونا سے اب تک پانچ لاکھ تین سو نوے افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 10,099,576 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا اور براعظم یورپ کرونا سے متاثر ہونے والے خطوں میں سب سے آگے ہیں۔ امریکا اور یورپ میں ایک لاکھ 96 ہزار 86 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برازیل میں 57622 ،برطانیہ میں 43550، اٹلی میں 34738 اور فرانس میں 29778 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکا میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 25 لاکھ 41 ہزار 175 ہوگئے ہیں۔ جب کہ مزید پانچ سو آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد امریکا میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 125484 ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں