ایران : تہران کے شمال میں دھماکا، گہرے دھویں کے بادل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے دارالحکومت تہران کے شمال میں منگل کی شب ایک دھماکا ہوا ہے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا نے اس دھماکے کی اطلاع دی ہے لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی ہے کہ یہ کس چیز کے پھٹنے سے ہوا ہے اور نہ کوئی مزید تفصیل فراہم کی ہے۔

آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں سیاہ دھواں آسمان کی جانب بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تہران فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جلال مالکی نے ایران کی ایک اور خبررساں ایجنسی کو تسنیم کو بتایا ہے کہ ’’تہران کے شمال میں واقع ایک طبی کلینک میں آگ بھڑک اٹھی ہے اور آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔‘‘

تہران ہنگامی مرکز کے سربراہ پیمان صابریان نے خبررساں ایجنسی فارس کو بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے تین افراد جھلس گئے ہیں۔

تہران میں گذشتہ ہفتے ایک حساس فوجی تنصیب کے نزدیک دھماکا ہوا تھا۔تب ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان نے سرکاری ٹی وی کو بتایا تھا کہ گیس ذخیرہ کرنے کی تنصیب میں ایک ٹینک سے گیس کے اخراج کے بعد دھماکا ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں