.

سعودی عرب شامی بحران کے صرف سیاسی حل میں یقین رکھتا ہے: وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب شام میں جاری بحران کے صرف سیاسی حل میں یقین رکھتا ہے۔ یہ بات سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے منگل کے روز برسلز کانفرنس میں تقریر میں کہی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انھوں نے کہا کہ ’’ شام میں جاری بحران کے شامی عوام کی زندگیوں پر سنگین نتائج مرتب ہوئے ہیں،اس کے علاوہ خطے اور پوری دنیا کی سلامتی اور استحکام کو اس کے سنگین مضمرات کا سامنا ہے۔آج بھی شامی عوام مصائب ومشکلات جھیل رہے ہیں۔‘‘

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایران بدستور شام کے مستقبل اور اس کی شناخت کے لیے ایک خطرہ بنا رہے گا۔