.

سعودی عرب: کووِڈ-19 سے 54 اموات ، 3383 نئے کیسوں کا اندراج،4909 صحت یاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے لاحق ہونے والے مرض کووِڈ-19 میں مبتلا 54 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 3383 نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

سعودی وزارتِ صحت کے ایک بیان کے مطابق اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 197608 ہوگئی ہے۔ ان میں 1752 مریض وفات پاچکے ہیں۔

آج بھی دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان کی تعداد 397 ہے۔الہفوف میں 277 اور مکہ مکرمہ میں کووِڈ-19 کے 271 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ باقی کیس مملکت کے دوسرے صوبوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے کووِڈ-19 کے مزید 4909 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔ان کے بعد سعودی عرب میں اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 137669 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایک مرتبہ پھر شہریوں اور مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں، باہم میل ملاقات میں سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ہر وقت ماسک پہن کر رکھیں تاکہ وہ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

انھوں نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ’’ اگر لوگ کوئی اجتماع منعقد کرنا چاہتے ہیں اور یہ خواہ کاروباری مقاصد کے لیے کوئی کانفرنس ہے یا ذاتی نوعیت کا کوئی اکٹھ ہے( شادی کی تقریب یا کسی متوفیٰ کی نماز جنازہ ہے اور تعزیت کے اجتماعات ہیں) ان سب مواقع پر تمام افراد کو ہر وقت حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرنی چاہیے۔‘‘

انھوں نے مزید وضاحت کی ہے کہ ایک اجتماع یا اکٹھ میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو شرکت کی اجازت ہے۔