.

ترکی لیبیا کے عوام کا جنگ کا ایندھن بنا رہا ہے: عبوری حکومت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لیبیا کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عبدالھادی الحویج نے جمعہ کے روز ایک بار پھر ترکی کو لیبیا میں مداخلت پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عبدالھادی الحویج نے ایک بیان میں کہا کہ انقرہ کی طرف سے لیبیا میں جنگ کے لیے کشتیاں، جنگی طیارے اور بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھیجا جا رہا ہے تاکہ لیبیا میں جاری جنگ کو طول دیا جاسکے۔ اس طرح ترکی لیبیا کے عوام کو جنگ کے ایندھن کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

الحویج نے العربیہ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عبوری وزیر خارجہ نے کہا کہ لیبیا کے عوام کو ترکی کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس وقت لیبیا میں جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے۔ ترکی کی طرف سے مسلسل مداخلت کی وجہ سے ترکی جنگ کی آگ میں جل رہا ہے۔

لیبیا کی عبوری حکومت کے عہدیدار نے عالمی برادری پر لیبیا میں ترکی کی مداخلت روکنے کے لیے انقرہ پر دبائو ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں