سعودی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق مملکت میں کرونا کا ٹسیٹ کرنے والی لیبارٹریز کی صلاحیت دو گنا ہو کر اب یومیہ 53 ہزار ٹیسٹ سے زیادہ ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے بتایا کہ کرونا کی وبا کے آغاز میں یہ صلاحیت یومیہ 1000 ٹیسٹ سے زیادہ نہیں تھی۔
ترجمان نے کہا کہ اس بات کا قوی اندیشہ تھا کہ اپریل کے اختتام پر سعودی عرب میں کرونا کے مصدقہ کیسوں کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی، تاہم احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کی بدولت یہ حد دو ماہ کے بعد عبور ہوئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے جمعے کے روز ملک میں کرونا وائرس کے 4193 نئے کیسوں اور 50 مزید اموات کے اندراج کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران مزید 2945 مریض صحت یاب ہوئے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مملکت میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کے انکشاف کے بعد سے اب تک اس وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 201801 ہو گئی ہے جن میں 2291 کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس دوران کُل 1802 لوگ وفات پا چکے ہیں جب کہ 140614 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔
-
سعودی عرب میں بلڈ پلازما سے کرونا کے 100 مریضوں کا کامیاب علاج
سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا کی وبا سے متاثرہ ایک سو مریضوں کا بلڈ پلازما سے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے مملکت میں ... بين الاقوامى -
کرونا وائرس : شاہ سلمان کا سعودی عرب کے نجی شعبے کے لیے امدادی پروگراموں میں توسیع کا حکم
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کی وَبا کے اقتصادی سرگرمیوں اور نجی شعبے پر مرتب ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت کے مختلف ... بين الاقوامى -
سعودی عرب : کرونا وائرس کے 3402 نئے کیسوں کی تصدیق، کل تعداد 194225 ہوگئی
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے بدھ کے روز کرونا وائرس کے 3402 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد مملکت میں کووِڈ-19 کے کیسوں کی کل تعداد 194225 ہوگئی ... بين الاقوامى