سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا کی وبا سے متاثرہ ایک سو مریضوں کا بلڈ پلازما سے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے مملکت میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صحت یاب ہونے والوں میں ایسے کرونا مریض بھی شامل ہیں جن کا علاج بلڈ پلازما سے کیا گیا۔ سعودی عرب میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے بلاڈ پلازما کا طریقہ کار محقیقین اور ایک سائنسی تحقیقی مرکز کی جانب سے اپنایا گیا تھا۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے 512 افراد نے اپنے خون کے عطیات دیے ہیں۔ اس سے اس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ شہریوں میں کرونا متاثرین کے علاج اور ان کی بحالی کےمثبت سوچ اور شہریوں کی دلچسپی موجود ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خون کا پلازما کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک کامیاب ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔ خون کا عطیہ آپریشن تھیٹر اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں موجود مریضوں کو دیا جاتا ہے۔
وزارت نے صحت نے مزید کہا کہ بلڈ پلازما میں بہت سے اجزاء شامل ہیں جو انسانی جسم کو بیماری سے صحت میں بدلنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں سب سے اہم اینٹی بیکٹیریل اینٹی باڈیز ہیں۔ لہٰذا برآمد شدہ پلازما جس میں یہ اینٹی باڈیز موجود ہیں ایک بنیادی دفاعی لائن تشکیل دے سکتے ہیں اور مریضون میں ان کے استعمال کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔
-
برطانوی دوائی سے کرونا کے علاج میں اہم پیش رفت: عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کی شام کو ایک "سائنسی پیشرفت" کو خوش آئند قرار دیا ہے جس میں برطانوی محققین نے اعلان کیا کہ ... بين الاقوامى -
امریکا کا دواساز ادارہ مرک کرونا وائرس کے علاج کی ویکسین تیار کرے گا
امریکا کے بڑا دوا ساز ادارے مرک اینڈ کو نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے ایک گولی اور دو ویکسینیں تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی ... بين الاقوامى -
2021ء کے آخر تک کرونا وائرس کے علاج کی ویکسین دستیاب نہیں ہوگی:ڈبلیو ایچ او
دنیا بھر میں پھیلنے والی کرونا وائرس کی مہلک وَبا کے علاج کی دریافت کے لیے مشہوردوا ساز فرموں کے درمیان ایک دوڑ لگی ہوئی ہے۔بعض ممالک کے سائنسدانوں نے ... بين الاقوامى