سعودی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 90 روز کے دوران مملکت کے تمام علاقوں میں مختلف ہسپتالوں کے اندر انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں 2200 بستروں کا اضافہ کیا گیا۔ یہ اقدام شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کے تحفظ اور سلامتی کے لیے جاری انتہائی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اعلی ترین معیار پر حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کا نفاذ ہے۔
وزارت صحت کے مطابق مملکت نے کرونا پر روک لگانے کے لیے بہت جلد منصوبوں کا آغاز کر دیا تھا۔ اس دوران کیے گئے اقدامات نے کرونا کی وبا کے سبب مرتب ہونے والے اثرات کم کرنے میں واضح کردار ادا کیا۔
سعودی وزارت صحت نے باور کرایا کہ مملکت کی قیادت پوری مقصدیت کے ساتھ کرونا وائرس سے نمٹی ہے۔ اس دوران شہریوں اور مقیمین کی صحت و سلامتی مقدم ترین رہی۔
-
کرونا سے نکلنے کے لیے سائنس پُل کا درجہ رکھتی ہے: یونیسکو میں سعودی خاتون مندوب
تعلیم ، سائنس اور ثقافت سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسکو کی مجلس عاملہ کا 209 واں اجلاس جمعے کے روز پیرس میں تنظیم کے صدر دفتر میں شروع ... بين الاقوامى -
سعودی عرب روزانہ کرونا کے 53 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وزارت صحت
سعودی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق مملکت میں کرونا کا ٹسیٹ کرنے والی لیبارٹریز کی صلاحیت دو گنا ہو کر اب یومیہ 53 ہزار ٹیسٹ سے زیادہ ہو چکی ہے۔وزارت ... بين الاقوامى -
سعودی عرب میں بلڈ پلازما سے کرونا کے 100 مریضوں کا کامیاب علاج
سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا کی وبا سے متاثرہ ایک سو مریضوں کا بلڈ پلازما سے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے مملکت میں ... بين الاقوامى