.

سعودی وزیر اطلاعات کا روزنامہ "الرياض" کے چیف ایڈیٹر کی وفات پر اظہارِ افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی نے مملکت کے معروف عربی روزنامے "الرياض" کے ایڈیٹر انچیف فہد بن راشد العبد الکریم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں اپنی ٹویٹ میں القصبی نے کہا کہ "فہد بن راشد العبد الكريم اُن لوگوں میں سے تھے جنہوں نے نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ صحافت کے شعبے کی خدمت انجام دی اور عملی میدان میں واضح شناخت قائم کی"۔ سعودی وزیر نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

الیمامہ صحافتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل خالد العریفی نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "تمام امور اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہیں. ہمارے پیارے اور قیمتی ساتھی فہد بن راشد العبد الکریم اللہ کو پیارے ہو گئے. إنا لله وإنا إليه راجعون . غم بہت بھاری ہے اور کھو دینے والی شخصیت بہت بڑی"۔

فہد بن راشد العبد الکریم کو قومی ذرائع ابلاغ کی دنیا میں ایک طویل القامت شخصیت سمجھا جاتا ہے۔ وہ صحافت کے میدان میں کئی برس کا تجربہ رکھنے والی ایک منجھی ہوئی شخصیت تھے۔ وہ اپنی انتھک محنت کے ذریعے بتدریج ایڈیٹر انچیف کے عہدے تک پہنچے۔

مقبول خبریں اہم خبریں