.

کرونا وائرس : یو اے ای میں 71 ہزار ٹیسٹ، 716 نئے کیسوں کی تشخیص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 71 ہزار ٹیسٹوں کے بعد 716 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔

امارات کی وزارت صحت کے مطابق اب ملک میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 50857 ہوگئی ہے اور ماضی میں کووِڈ-19 کا شکار ہونے والے تین افراد مختلف پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد وفات پاگئے ہیں۔اس طرح یو اے ای میں اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 321 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ امارات میں مزید 704 افراد تن درست ہوگئے ہیں اور اب صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 39857 ہوگئی ہے۔

گذشتہ دو روز میں کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔وزارت صحت نے جمعہ کو ایک روز پہلے کے کیسوں کے مقابلے میں قریباً 300 سے زیادہ تصدیق شدہ مریضوں کی اطلاع دی تھی۔جمعرات کو 402 کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔

یو اے ای نے جمعہ کو یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اب اماراتی شہریوں اور مکینوں کو بین الاقوامی فضائی سفر کی اجازت ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں