بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگا لینڈ میں حکام نے کتے کے گوشت کی خرید وفروخت پر پابندی عاید کردی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ کتوں کو انسانی خوراک کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ان کی درآمد اور تجارت بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔
ناگا لینڈ کے ریاستی سیکرٹری تیمگین ٹائے نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے کتوں کی ہر طرح کی درآمد اور تجارت کے ساتھ ساتھ ان کے پکے اور کچے گوشت کی فروخت پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔
اپوزیشن رہنما مانیکا گاندھی کی طرف سے رواں ہفتے کے آغاز میں ایک اپیل کی گئی تھی، جس میں ناگا لینڈ کی حکومت سے ریاست میں کتوں کے گوشت پر پابندی پر زور دیا گیا تھا۔ مانیکا کی طرف سے یہ اپیل اس وقت کی گئی تھی جب انہوں نے ناگا لینڈ میں قائم جانوروں کے تحفظ کی ذمہ دار تنظیم سے کتے کے کاروبار کی نئی تصاویر موصول ہوئی تھیں۔
اس اپیل کے بعد تقریبا سوا لاکھ لوگوں نے ریاست میں کتے کے گوشت اور اس کے خوراک کے طور پر استعمال کرنے پرپابندی کا مطالبہ کیا تھا۔
جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ہیومن سوسائٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہندوستان میں کتے کے گوشت کے پوشیدہ کاروبار کو ختم کرنے کی طرف ایک اہم موڑ ہے۔
تنظیم کا اندازہ ہے کہ سالانہ 30،000 کتوں کو ناگا لینڈ میں اسمگل کیا جاتا ہے۔ کتوں کو مویشی منڈیوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کتوں کو لاٹھیاں برسا کر بے دردی سے ہلاک کیا جاتا ہے۔
-
امریکا میں ’کُتا’ چوتھی بار ایک قصبے کا میئر منتخب
امریکی ریاست کنٹاکی میں مسلسل چوتھی بار ایک کتے کو مقامی قصبے کا میئر منتخب کیا گیا ہے۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست کنٹاکی کے ایک نواحی قصبے ... ایڈیٹر کی پسند -
’وانگ کا کُتا لاکھوں انسانوں سے زیادہ خوش قسمت‘
چینی نوجوان نے آئی فون 7 کتے کے سامنے ڈال دیئے بين الاقوامى -
ایران میں کتا پالنے پر کوڑے اور جرمانے کی سزا
ایران کی مجلس شوریٰ [پارلیمنٹ] میں 32ارکان نے ایوان میں ایک نیا بل پیش کیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ گھروں میں کتے اور بندر جیسے ’نجس‘ ... بين الاقوامى -
ملائیشیا: کتا کلچر کے لیے ایک کامیاب کوشش، مسلمان ناراض
اسلامی اتھارٹی کتوں سے محبت کی تقریب کی تحقیقات شروع کر دیں بين الاقوامى -
چین میں کتا خوری کا بدنام زمانہ میلہ جاری
حیوانات کے لیے سرگرم کارکنوں کا ہزاروں کتوں کی جانیں بچانے کا دعویٰ بين الاقوامى -
’وفاداروں کا وفادار‘ مالک کی فوتگی کے باوجود کتا اسپتال کے دروازے پر!
’کتے‘ کا شمار اپنے انتہائی وفادار اور صابر جانوروں میں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کتوں کی اپنے مالکان کے ساتھ وفاداری ایک مثال بن چکی ہے۔اس کا ... مشرق وسطی