.

دنیا بھر میں کرونا کے وار تیز ہونے لگے، ہلاکتوں کی تعداد 533000

متاثرین کی تعداد 1 کروڑ13 لاکھ 81 ہزارسے متجاوز، امریکا میں ایک لاکھ 32 ہزارہلاکتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے وار تیز ہو گئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک 5 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کی اموات ہوگئیں جبکہ 64 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکا میں کرونا سے مزید 214 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد امریکا میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہو گئی۔

برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 155 افراد کرونا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد برازیل میں اموات کی تعداد 64 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو گئی۔

روس میں گذشتہ روز کرونا کی وجہ سے 168 افراد کی موت واقع ہوئی جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے۔

بھارت میں 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار سے بڑھ گئی ۔ برطانیہ میں کرونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اٹلی میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

سپین میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ پیرو میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 99 ہزار سے زائد ہے۔