لیبیا میں غیر ملکی مداخلت نے تنازع کے سیاسی حل کو پیچیدہ بنا دیا: برطانیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا میں برطانوی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں غیر ملکی مداخلت کے نتیجے میں ملک میں جاری سیاسی تنازع کے حل میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں اور متحارب فریقوں کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا میں قائم برطانوی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں تیل کی پیداوار میں جبری کمی، تیل کی بندرگاہوں کی مسلسل بندش اور غیر ملکی مداخلت کی اطلاعات باعث تشویش ہے۔

Advertisement

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں جبری کمی نے گذشتہ جنوری سے چھ ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے۔ اس کے نتیجے میں لیبیا کے عوام پر منفی معاشی نتائج مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اس بندش نے لیبیا میں تیل کی تنصیبات کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا۔

برطانیہ نے لیبیا میں قومی وفاق حکومت کے دفاع کے لیے غیر ملکی اجرتی جنگجوئوں کی بھرتی کی خبروں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ لیبیا کے توانائی کے شعبے میں عسکریت پسندی ناقابل قبول ہے اور اس سے مزید نقصان کا خطرہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں