پوپ فرانسیس:کرونا کی وَبا سے نمٹنےکے لیے اقوام متحدہ کی عالمی جنگ بندی کی اپیل کا خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دنیا بھر میں تنازعات کو روکنے کے لیے جنگ بندی سے متعلق قرارداد کی حمایت کا اظہار کیا ہے تاکہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گذشتہ بدھ کو اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی تھی۔اس میں سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل تمام تنازعات کو فوری طور پر روکنے کے لیے جنگ بندی کی اپیل کی گئی ہے۔

Advertisement

پوپ فرانسیس نے ویٹی کن سٹی میں اتوار کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اپنے ہفتہ وار خطاب کے بعد کہا کہ ’’عالمی سطح پرجنگ بندی کی فوری اپیل قابل تعریف ہے۔اس سےناگزیرانسانی امداد بہم پہنچانے کے لیے امن وسلامتی کا قیام ممکن ہوسکے گی۔‘‘

انھوں نے کہا:’’میں امید کرتا ہوں کہ اس فیصلے کا مصائب کا شکار بہت سے لوگوں کی بھلائی کے لیے مؤثر انداز میں اور فوری نفاذ کیا جائے گا۔سلامتی کونسل کی یہ قرارداد پُرامن مستقبل کی جانب ایک حوصلہ افزا پہلا قدم ثابت ہوگی‘‘۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کی کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد یہ پہلی متقفہ قرارداد ہے جس میں تنازعات کے خاتمے یا انھیں عارضی طور پر روکنے پر زور دیا گیا ہے۔

اس قرارداد پر گذشتہ تین ماہ تک بحث ہوتی رہی ہے اور چین اور امریکا نے رائے شماری کے وقت اس کو متعدد مرتبہ بلاک کیا ہے۔دونوں ممالک قرار داد میں عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کے حوالے پر معترض تھے۔اس قرارداد کا مقصد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کی مارچ میں عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیل کا توثیق تھا۔

اس میں دنیا میں مسلح تنازعات کے تمام فریقوں پر زوردیا گیا ہے کہ ’’وہ فوری طور پر کم سے کم نوّے دن کے لیے جنگ بندی کا پائیدار وقفہ کریں تاکہ متاثرین تک بلا تعطل اور محفوظ طریقے سے انسانی امداد بہم پہنچائی جاسکے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں