.

کرونا وائرس: قطر میں 600 نئے کیس ریکارڈ ،دو مریض چل بسے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر نے منگل کے روز کرونا وائرس کے 600 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جبکہ پہلے سے کووِڈ-19 کا شکار دو مریض وفات پا گئے ہیں۔

قطر کی وزارت صحت کے مطابق اب کرونا کے فعال کیسوں کی تعداد 5908 ہوگئی ہے اور مہلوکین کی تعداد 134 ہوچکی ہے۔

قطر نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے مزید 1005 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے اور اب شفایاب ہونے والے کیسوں کی تعداد 94903 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے سات مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے جبکہ شدید بیمار 67 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

قطر میں اس وقت کووِڈ-19 کے 154 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اوراس کا شکار 714 افراد شدید بیمار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں