.

برطانیہ کی تعلقات اور دفاعی تعاون مضبوط بنانے کی خواہش کی قدر کرتے ہیں: شہزادہ خالد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی وزیر دفاع بن والس نے منگل کے روز سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بالخصوص دفاعی شعبے میں شراکت داری اور علاقائی اور بین الاقوامی امن کی مضبوطی کے لیے دونوں ملکوں کی کوششیں زیر بحث آئیں۔

اس موقع پر برطانوی وزیر دفاع نے خطے میں استحکام کے لیے سنگین خطرات پر روک لگانے بالخصوص آبی گزر گاہوں اور جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے کردار کو گراں قدر قرار دیا۔ بن والس نے باور کرایا کہ ان کے ملک کی حکومت دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

ادھر سعودی نائب وزیر دفاع کے مطابق سعودی حکومت برطانیہ کی حکومت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ شہزادہ خالد نے زور دیا کہ مملکت کی خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنایا جائے۔