جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے میئر پارک وان سون مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔
ان کی بیٹی نے بدھ کو ان کے لاپتا ہونے کی اطلاع دی تھی۔جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے یونہاپ نے جمعرات کو ان کی موت کی اطلاع دی ہے۔
اس نے بتایا ہے کہ سیول میٹرو پولیس ایجنسی کو دارالحکومت کے شمال میں واقع علاقے ایم ٹی بوگاک سے ان کی لاش ملی ہے۔اسی علاقے میں رات آخری مرتبہ ان کے فون کے سگنل کا سراغ ملا تھا۔