سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے جمعرات کے روز کرونا وائرس کے 3183 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد مملکت میں کووِڈ-19 کے اب تک تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 223327 ہوگئی ہے۔
نئے کیسوں میں 364 کی دارالحکومت الریاض میں تشخیص ہوئی ہے۔الدمام میں 247 ، جدہ میں 246 اور الہفوف میں 196 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ باقی کیس مملکت کے دوسرے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں پہلے سے کرونا وائرس کا شکار مزید 41 افراد وفات پاگئے ہیں۔ اب اس مہلک وائرس سے وفات پانے والے مریضوں کی تعداد 2100 ہوگئی ہے۔
کووِڈ-19 میں مبتلا مزید 3046 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 161096 ہوگئی ہے۔ 9 جولائی کوسعودی عرب میں کرونا وائرس کے 60131 فعال کیس تھے۔
#وزارة_الصحة : فيروس #كورونا المستجد.
— واس العام (@SPAregions) July 9, 2020
الحالات الجديدة: 3183 حالة
حالات التعافي : 3046
الوفيات الجديدة :41 #نعود_بحذر #واس_عام pic.twitter.com/k5e2PdBxF4
خطے میں سعودی عرب میں اب تک کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے بعد قطر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق قطر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 101553 ہے۔
سعودی عرب جی سی سی کے رکن ممالک میں آبادی اور رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا ملک ہے۔اس کی آبادی تین کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ نفوس پرمشتمل ہے اور اس طرح اس کی آبادی جی سی سی کے دوسرے پانچ ممالک کی مجموعی آبادی سے زیادہ ہے۔