کرونا وائرس : یو اے ای میں 49 ہزار ٹیسٹ، 532 نئے کیسوں کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو کرونا وائرس کے 49 ہزار ٹیسٹوں کے بعد 532 نئے مصدقہ کیسوں کی اطلاع دی ہے۔

امارات کی وزارتِ صحت کے مطابق اب ملک میں کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 53577 ہوگئی ہے۔ماضی میں کووِڈ-19 میں مبتلا ہونے والا ایک مریض مختلف پیچیدگیاں پیدا ہونے کی وجہ سے وفات پا گیا ہے۔اس طرح یو اے ای میں اس مہلک وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد 328 ہوگئی ہے۔

وزارتِ صحت نے مزید بتایا ہے کہ یو اے ای میں کووِڈ-19 کے مزید 1288 مریض تن درست ہوگئے ہیں اور اب صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 53570 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے 196 ممالک اور علاقوں میں 9 جولائی تک کرونا وائرس کے 12066880 کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق ان تصدیق شدہ کیسوں میں 6431400 سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں