خطے میں ایرانیوں کے تخریبی برتائو کا محاسبہ کریں گے: امریکی ایلچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اقوام متحدہ میں امریکا کی خصوصی نمائندہ کیلی کرافٹ نے العربیہ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو پر حملہ ایران کے خطے کو غیر مستحکم کرنے کے رویے کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں تخریبی کردار پر واشنگٹن ایرانیوں کا محاسبہ کرے گا اور انہیں ان کے رویے پر جوابدہ ٹھہرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران پر عائد اسلحہ کی پابندی میں توسیع کے خواہاں ہے۔ یہ پابندیاں 2015ء کو طے پائے جوہری معاہدے کے تحت اکتوبر میں ختم ہونے والی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ واشنگٹن اسلحے کی پابندی میں توسیع کے لیے تمام تر وسائل اور ذرائع استعمال کرے گا۔

Advertisement

اقوام متحدہ میں واشنگٹن کی مندوبہ کیلی کرافٹ کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن عراق میں ایرانی جبر کی اجازت نہیں دے گا۔

ایک سوال کے جواب میں مسز کرافٹ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایرانی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام وسائل کا استعمال کیا صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران پر پابندیوں کا ہدف ایرانی عوام نہیں بلکہ حکمران طبقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس اور چین نے شام میں انسانی امداد پر سیاست کی۔ کرافٹ نے مزید کہا کہ ہم نے ادلب میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی صورتحال سے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا ہے۔ کرافٹ نے مزید کہا کہ شام میں انسانیت کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔

ایک ہفتہ قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ایران پر اسلحہ کی پابندی ختم کرنے سے خطے میں تناؤ بڑھے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن ایران کو دوبارہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

پومپیو نے مزید کہا کہ دنیا کی حکومتیں ایران کے جدید ہتھیاروں کے حصول کو مسترد کرتی ہیں۔ ایران نے موجودہ پابندیوں کی پاسداری نہیں کی ہے اور خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں