لیبیا میں بحران کے خاتمے کے حل کی تلاش کی مساعی میں اقوام متحدہ کے قائم مقام خصوصی مندوب اسٹیفانی ولیمز نے جمعہ کے روز جنیوا میں لیبیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر عقیلہ صالح سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے عہدیدار نے لیبیا میں غیرملکی مداخلت کا سلسلہ بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبیا میں اقوام متحدہ کے معاون مشن نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ اسٹیفانی ولیمز اورعقیلہ صالح کے درمیان ہونے والی بات چیت میں لیبیا میں جاری کشیدگی اور اس کے خاتمے کے ساتھ ساتھ لیبیا کے بحران کے سیاسی حل کی تلاش پر بات چیت کی گئی۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے لیبیا میں خاص طور پر سرت میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں رہ نمائوں نے نے لیبیا میں منفی مداخلتوں کا سلسلہ رکنے اور سرت شہر میں اور کریسنٹ پیٹرولیم میں ایک نئی انسانی اور معاشی تباہی کی روک تھام کے لیے سیاسی عمل تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
قبل ازیں جمعہ کے روز مصراتہ ہوائی اڈے کے ایک ذریعے نے العربیہ اور الحدث ٹی وی چینلوں کو بتایا تھا کہ ترکی سے 156 شامی اجرتی جنگجوئوں کو لے کر ایک خصوصی طیارہ مصراتہ پہنچا ہے۔
-
لیبیا : ترک کمپنیوں اور ایردوآن کے اقرباء کے لیے مال بنانے کا میدان
لیبیا کے مسلح تنازع میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے انتہائی منافع بخش تجارتی سودے حاصل کرنے کا موقع پا لیا۔ ان سودوں کو ترکی کی کمپنیوں کے سپرد کر ... مشرق وسطی -
لیبیا پر قبضے کے ترک خواب چکنا چور ہونے والے ہیں: لیبیئن نیشنل آرمی
لیبیا میں ترکی کی حمایت یافتہ قومی حکومت کی جانب سے سرت شہر میں اضافی فوجی نفری بھیجے جانے کے بعد لیبیا کی ’لیبیئن نیشنل آرمی‘ نے ... بين الاقوامى -
لیبیا : الوطیہ کے فوجی اڈے کے لیے ترکی کی عسکری کمک
لیبیا میں مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ترکی نے وفاق حکومت کے زیر انتظام مسلح گروپوں کے زیر کنٹرول الوطیہ کے فضائی اڈے کے لیے نئی عسکری کمک ارسال کی ہے۔ ... مشرق وسطی