لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں وفاق حکومت کی فورسز میں شامل ایک مسلح گروپ کی جانب سے طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران درجنوں عسکری گاڑیاں آتشی ہتھیاروں اور ساز و سامان کے ساتھ دارالحکومت کی سڑکوں پر عوام کے درمیان سے گزریں۔
گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران "ثوار طرابلس" بریگیڈ کا نام ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔ اس طرح وفاق حکومت کے عہدے داران اور اس کے گروپوں اور ملیشیاؤں کے درمیان اختلافات کی باتوں نے بھی پھر سے سر اٹھا لیا۔
مذکورہ بریگیڈز نے طرابلس میں اپنی طاقت کا مظاہرہ نئے نام (بریگیڈ 116) کے ساتھ کیا۔ واضح رہے کہ کئی ماہ تک جاری اختلافات کے بعد وفاق حکومت کے وزیر داخلہ فتحی باشاغا نے اس بریگیڈ کے ارکان کا ماہانہ مشاہرہ روک دیا تھا۔
وزیر داخلہ کی جانب سے "ثوار طرابلس" بریگیڈ اور "النواصی" بریگیڈ پر بدعنوانی، بلیک میلنگ، اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور وزارت داخلہ کے خلاف سازش کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ فتحی باشاغا نے دونوں گروپوں کے خلاف عدالتی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی۔
یاد رہے کہ ثوار طرابلس بریگیڈ نے مئی میں دھمکی دی تھی کہ اگر وزارت داخلہ کے مقرب گروپوں کے ہاتھوں گرفتار کیے جانے والے اس کے بعض کمانڈروں کو رہا نہیں کیا گیا تو وہ لڑائی کے محاذوں سے علاحدہ ہو جائے گا۔
ادھر مبصرین کے نزدیک فتحی باشاغا کے وزیر داخلہ کا منصب سنبھالنے کے بعد سے طرابلس کی ملیشیاؤں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس بات کی کوشش جاری ہے کہ انہیں تحلیل کر دیا جائے اور ریاستی اداروں بالخصوص مالیاتی اداروں پر ان کے کنٹرول کو ختم کر دیا جائے۔ اس طرح الاخوان المسلمین کی ہمنوا مصراتہ شہر کی ملیشیاؤں کے لیے راہ ہموار ہو جائے گی کہ وہ دارالحکومت طرابلس میں اہم اختیاراتی اداروں پر قبضہ کر لیں۔
-
لیبیا میں غیرملکی مداخلت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: اقوام متحدہ
لیبیا میں بحران کے خاتمے کے حل کی تلاش کی مساعی میں اقوام متحدہ کے قائم مقام خصوصی مندوب اسٹیفانی ولیمز نے جمعہ کے روز جنیوا میں لیبیا کی پارلیمنٹ کی ... بين الاقوامى -
لیبیا : ترک کمپنیوں اور ایردوآن کے اقرباء کے لیے مال بنانے کا میدان
لیبیا کے مسلح تنازع میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے انتہائی منافع بخش تجارتی سودے حاصل کرنے کا موقع پا لیا۔ ان سودوں کو ترکی کی کمپنیوں کے سپرد کر ... مشرق وسطی -
لیبیا پر قبضے کے ترک خواب چکنا چور ہونے والے ہیں: لیبیئن نیشنل آرمی
لیبیا میں ترکی کی حمایت یافتہ قومی حکومت کی جانب سے سرت شہر میں اضافی فوجی نفری بھیجے جانے کے بعد لیبیا کی ’لیبیئن نیشنل آرمی‘ نے ... بين الاقوامى