ایران : شہید تندگویان پیٹروکیمیکل پلانٹ میں گرم تیل رِسنے کے بعد آگ لگ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے جنوب مغرب میں واقع پیٹرو کیمیکل کے ایک بڑے پلانٹ میں گرم تیل رسنے کے بعد کنٹینروں میں آگ لگ گئی ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ آتش زدگی کا یہ واقعہ ماہشہر میں واقع شہید تندگویان پیٹروکیمیکل پلانٹ میں پیش آیا ہے۔ماہشہر شہر تیل کی دولت سے مالامال جنوب مغربی صوبہ خوزستان میں واقع ہے۔

Advertisement

فارس نے بتایا ہے کہ پلانٹ میں کنٹینروں سے گرم تیل رسنے کے بعد شام سوا پانچ بجے آگ لگ گئی تھی۔آگ بجھانے والا عملہ اس آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس سے کتنا نقصان ہوا ہے۔

تندگویان پلانٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ حمید کیانی نے فارس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ علاقے میں گرم موسمی حالات اور ان دنوں درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر اس طرح کے واقعات کا بہت زیادہ امکان ہے۔‘‘

ایران میں وسط جون کے بعد فوجی ، جوہری اور صنعتی تنصیبات میں دھماکوں اور آتش زدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

چار جولائی کو ماہشہر میں واقع پیٹرو کیمیکل کے ایک اور کمپلیکس میں کلورین گیس کے اخراج سے 70 سے زیادہ ورکر بیمار پڑ گئے تھے۔

دارالحکومت تہران میں ہفتے کے روز ایک اقامتی عمارت میں گیس کے دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔جمعہ کا تہران کے مغرب سے ایک دھماکے کی آواز سنی گئی تھی لیکن اس کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں